Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت نے خالدہ ضیاءکی سزا دگنی کردی

ڈھاکا ...بنگلہ دیش کی عدالت نے پراسیکیوٹر کی اپیل پر خالدہ ضیاءکے خلاف کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا بڑھا کر 10 سال کردی ۔ سابق وزیر اعظم رواں برس دسمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ وکیل استغاثہ خورشید عالم نے فیصلے کے بعد کہا کہ خالدہ ضیاء دسمبر کے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہیں رہیں۔ خالدہ ضیا رواں برس فروری سے جیل میں ہیں۔ انہیں علالت کے باعث جیل کے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ خالدہ ضیاکو گزشتہ روز ایک الگ کرپشن کیس میں 7سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سابق وزیر اعظم کا موقف ہے کہ کوئی کرپشن نہیں کی ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔

شیئر: